• LinkedIn
  • Join Us on Google Plus!
  • Subcribe to Our RSS Feed

Sunday, 19 May 2013

WAQT NAMAZ E FAJR AUR RASOOL ALLAH ﷺ KA TRIQA

03:05 // by Unknown // // No comments

نماز فجر کا وقت

نماز فجر کا وقت صبح سورج نکلنے تک ہے، جب سورج کا ذارا سا کنارہ بھی
 نکل آیا تو فجر کا وقت ختم ہوگیا، صبح صادق سورج نکلنے سے تقریبا ڈیڑھ پو نے دو گھنٹے پہلے  شروع ہوجاتا ہے اور روزہ دار کو اس وقت سے کھانا پینا حرام ہو جاتا ہے
, صبح صادق ہوتے ہی تہجد کا وقت بھی ختم ہو جاتا ہے.
فجر کی نماز کیلئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ صبح صادق کے بعد پہلے 2 رکعت سنت گھر میں پڑھتے اس کے بعد مسجد مبارک میں تشریف لا کر 2 رکعت نماز فرض (فجر) کی پڑھایا کرتے۔

فجر کی دو سنتوں کی اہمیت

یہ بات خیال میں رکھنی چاہۓ کہ فجر کی نماز سے پہلے 2 سنتیں اگر چہ مؤکدہ ہیں، لیکن احادیث میں ان کی بہت ہی تاکید آئ ہے جس کی وجہ سے بعض علماء ان کو وجوب تک کے قائل ہوگئے ہیں۔
 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا فجر کی 2 رکعتیں (سنتیں) دنیا کی تمام چیزوں سے بہتر ہیں۔مسلم شریف
اسی تاکید کی وجہ سے یہ حکم دیا جاتا ہے کہ فجر کی سنتیں نہ پڑھیں اور جماعت کھڑی ہو جائے تو اگر یہ خیال ہو تو مجھے ایک رکعت بھی
امام کے ساتھ مل جائے گی تو پہلے کسی ایسی جگہ کھڑا ہوکر جہاں امام کی قراء ت کی آواز نہ آتی ہو پڑھ لے، اس کے بعد جماعت میں شامل ہو، بلکہ بعض علماء تو کہتے ہیں کہ اگر امام کے ساتھ قعدہ بھی مل جائے تب بھی یہ سنتیں پڑھ لے، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابو الد ردا رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے اکابر کا یہی معمول تھا۔


فجر کی سنتوں میں کونسی سورۃ پڑھنی چاہیئے ؟

فجر ان کی سنتوں میں پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قل یا ایھا الکٰفرون اور دوسری رکعت میں قل ھواللہ احد پڑھنا سنت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرما تے ہیں کہ میں نے ایک مہینہ تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی سنتوں میں یہی 2 سورتیں پڑھتے دیکھا۔ ترمذی شریف 

Tuesday, 30 April 2013

Jinnat, Jadu, Aur Nazar kia hai??? by Maulana Haifz Muhammad Liaqat lahori

22:58 // by Unknown // // 1 comment

 
سحر اور جادو ایک ہی چیز کا نام ہے جس میں کفریہ الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے جو نا جائز اور حرام ہے اسی کو دوسرے الفاظ میں کالا علم کہتے ہیں اور سفلی علم اس میں جنّات سے بھی مدد لی جاتی ہے یہ بھی نا جائز ہے۔
نظر بد دوطرح کی ہوتی ہے ایک وہ جو انسان کسی کو حسد

Wednesday, 17 April 2013

Jamaat se Namaz parhne ki Takeed aur Fazilat

22:59 // by Unknown // , // No comments

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں 
وَارکَعُو مَعَ الرَّاکِعِین پارہ1 رکوع 5 
   نماز پڑھو نماز پڑھنے والوں کے ساتھ مل کر یعنی جماعت سے
اس آیت کریمہ میں جماعت کےساتھ نماز پڑھنے کا صاف اور صریح حکم ہے، جس سے جماعت کی تاکید اور اہمیت کا پتہ چلتا ہے، اسی طرح اگر احدیث کا مطالعہ کریں تو بے شمار حدیثیں جماعت کی تاکید اور فضیلت کے متعلق ملیں گی۔
جماعت کی اہمیت کا اندازہ آپ سب سے پہلے تو اسی بات سے کریں

Tuesday, 16 April 2013

Aap Sallala hu Alaihi Walam k Zikr k Waqt Durrod Se Ghflat Par Mahroomi Aur Halakat

00:49 // by Unknown // // No comments

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ذلیل و خوار ہو وہ آدمی جس کے سامنے میرا ذکر آئےاور وہ اس وقت مجھ پر درود نہ بھجیجے۔ ترمذی شریف

حضرت علی المرتضی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اصل بخیل

Durood Sharif k Fazail o Barkaat By Mualana Hafiz Muhammad Liaqat Lahori

00:18 // by Unknown // // No comments

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعلی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر 10 رحمتیں بھیجتا ہے۔ مسلم شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو للہ تعالیٰ اس پر 10 مرتبہ درود بھیجتا ہے اور اس کی خطائیں معاف کر دی جاتی ہیں اور اسکئے 10 درجے بلند کر دیئے جاتے ہیں۔ سنن نسائی

حضرت ابو بردہ بن نبار سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرا جو امتی

Monday, 15 April 2013

Salat o Salam ki azmat o Ahmiyat By Maulana Hafiz Muhammad Liaqat Lahori

23:53 // by Unknown // , // No comments

صلٰوۃ سلام دراصل اللہ تعالیٰ کے حضور میں کی جانے والی بہت اعلیٰ و اشرف درجہ کی ایک دعا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک سے اپنی ایمانی وابستگی اور وفا کشی کے لئےآپ کے حق میں کی جاتی ہےاور اسکا حکم ہم بندوں کو خود اللہ تعالیٰ  کی طرف سے قرآن پاک میں دیا گیا ہے۔ ارشاد فرمایا گیا ہے۔
اِنَّ اللہَ وَمَلٰیِکُتہ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبیِّ یَا اَیُّھَا الَّذِینَ اٰمَنُو اصَلُّو اعَلَیہِ وَسَلِّمو تَسلِیما سورہ احزاب
  
یوں تو قرآن پاک کی آیات میں نماز، روزہ، اور حج وغیرہ کے احکامات انبیا کرام کی توصیف و تعریفیں حتیٰ کہ حضرت آدم علیہ السلام

Sunday, 14 April 2013

Dua Ki Fazilat By Maulana Muhammad Liaqat Lahori

01:40 // by Unknown // , // 1 comment

قرآن کریم اور احادیث میں جو دعا کی جو اہمیت وارد ہوئی ہےاس سے تقریبا ہر مسلمان واقف ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس اتنی کریم ہے کہ جتنا اس سے مانگا جائے وہ اتنا خوش ہو تا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
وَاِذَا سَئَلَکَ عِبَادِی فَاِنّی قَرِیب  اُجِیبُ دَعوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَان
دوسری جگہ ارشاد ہے
وَقَالَ رَبُّکُمُ الدعُونِی اَستَجِب لَکُم
    اسی طرح احادیث میں دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا گیا ہے
لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ ان اعمال کو زیادہ سے زیادہ کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے

Saturday, 16 March 2013

Damm Aur Durood Kia Hai? Kia Is Par Mua'awza (Ujrat) Lena Jaiz Hai? BY Maulana Muhammad Liaqat Lahori

13:25 // by Unknown // // No comments

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ بے شک اللہ تعالٰی نے مرض کو بھی نازل کیا ہے اور دعا کو بھی نازل کیا ہےاور دوسری جگہ ارشاد ہے کہ اللہ تعالٰی نے ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے مگر ایک کی نہیں۔ لوگوں نے پوچھا وہ کونسا مرض ہے تو آپﷺ نے فرما یا وہ بہت زیادہ بڑھاپا ہے۔ 
بہر کیف مسلمانانِ اسلام! جس طرح اللہ تعالٰی نے مادی ادویات سے علاج میں شفا رکھی ہے اسی طرح روحانی طور پر دم کرنے اور نقش و تعویز سے علاج میں بھی شفا رکھی ہے۔ تعویز تعوذ سے نکلا ہے جس کے معنیٰ ہیں کسی کواللہ تعالٰی کی پناہ میں دینا۔ اب ایسی بہت سی روایت ہیں جن سےثابت ہوتا ہے کہ آپﷺ بنفسِ نفیس خود دم کرتے تھے۔