• LinkedIn
  • Join Us on Google Plus!
  • Subcribe to Our RSS Feed

Tuesday, 16 April 2013

Durood Sharif k Fazail o Barkaat By Mualana Hafiz Muhammad Liaqat Lahori

00:18 // by Unknown // // No comments

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعلی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر 10 رحمتیں بھیجتا ہے۔ مسلم شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو للہ تعالیٰ اس پر 10 مرتبہ درود بھیجتا ہے اور اس کی خطائیں معاف کر دی جاتی ہیں اور اسکئے 10 درجے بلند کر دیئے جاتے ہیں۔ سنن نسائی

حضرت ابو بردہ بن نبار سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرا جو امتی
مجھ پر خلوص دل سے درود بھیجے تو اللہ تعالی اس پر 10 درود بھیجتا ہے اور اس صلے میں 10 درجے بلند کرتا ہے اور اسکے حساب میں 10 نیکیاں لکھتا ہے اور اسکے 10 گناہ معاف کردیتا ہے۔ سنن نسائی

حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا۔ دعا زمین اور آسمان سے درمیان ہی رکی رہتی ہے اور اوپر نہیں جاتی جب تک نبی پاک ﷺ پر درود نہ بھیجا جائے۔ ترمذی شریف

Written By Hafiz Muhammad Liaqat Lahori 

Expert  Medicine and Spirituality (ماہر علم طب و روحانیت)

0 comments:

Post a Comment