حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ذلیل و خوار ہو وہ آدمی جس کے سامنے میرا ذکر آئےاور وہ اس وقت مجھ پر درود نہ بھجیجے۔ ترمذی شریف
حضرت علی المرتضی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اصل بخیل
اور کنجوس وہ آدمی ہے جس کے سامنے میرا ذکر آئےاور وہ ذرا سی زبان ہلا کر مجھ پر درود نہ بھیجے۔ جامع ترمذی
اور کنجوس وہ آدمی ہے جس کے سامنے میرا ذکر آئےاور وہ ذرا سی زبان ہلا کر مجھ پر درود نہ بھیجے۔ جامع ترمذی
ایک حدیث میں امام النبیاء ﷺ کے منبر پر چڑھتے وقت حضرت جبریل علیہ السلام کی تین بد دعائیں آئیں ہیں اور خود شفیع المذنبین حضور اقدسﷺ نے فرمایا جب میں دوسرے منبر پر چڑھا تو جبریل علیہ السلام نے کہا ہلاک ہو وہ شخص جس کے سامنے آپکا ذکر ہو اور وہ آپﷺ پر درود نہ بھیجے میں نے کہا آمین۔
(ف)
اول جبریل علیہ السلام جیسے مقرب فرشتے کی بد دعا کیا کم تھی پھر اللہ جلّ شانہ کے حبیب ﷺ کی آمین نے جتنی سخت بد دعا بنادی وہ ظاہر ہے۔
Written By Hafiz Muhammad Liaqat Lahori
Expert Medicine and Spirituality (ماہر علم طب و روحانیت)

0 comments:
Post a Comment