اللہ تعالیٰ کا بندہ نا چیز پر خصوصی کرم ہے کہ جس نے
بندے کو علمِ طِب اور علمِ روحانی کے ذریعے خدمتِ
خلق کے لئیے منتخب کیا۔ اور ساتھ ساتھ اپنی ذاتِ
اقدس کے لیئے اسمِ اعظم اور درود شریف
پڑھنے کے مبارک اور افضل عبادات ہونے پر
تفصیل سے کام کرنے کا موقع دیا۔
جب سے بندے نے اسمِ اعظم کے کمالات اور
درود شریف کے حیرت انگیز واقعات پر
تحریری کام شروع کیا، توجوواقعات تحریرکیئے
تھے ان واقعات کو پڑھ کر بفضلہ تعالیٰ جن علماء، طلباء
اور دیندار عوام میں اسمِ اعظم سیکھنے اور اس کے
انوارات کو سمیٹنے کا شوق پیدا ہوا انکی تعداد کئ ہزار سے
تجاوز کرچکی ہے۔ اور دن بدن لمحہ بہ لمحہ دیکھا
دیکھی ان افادات، تجربات اور مسائل کے حل
کے بعداس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسمِ اعظم اور درود شریف کو پابندی سے پڑھنے والوں
کی زندگی میں کیا کیاتبدیلی آئیں؟؟؟
بگڑے الجھے اور نا سمجھ میں آنے والے واقعات
اللہ تعلیٰ نے اسمِ اعظم اور درود شریف کی
برکت سے کس طرح حل کروائے۔ وہ سب
واقعات آپ اس ویب سائٹ میں
ملاحظہ کرینگے۔
0 comments:
Post a Comment