• LinkedIn
  • Join Us on Google Plus!
  • Subcribe to Our RSS Feed

Monday, 15 April 2013

Salat o Salam ki azmat o Ahmiyat By Maulana Hafiz Muhammad Liaqat Lahori

23:53 // by Unknown // , // No comments

صلٰوۃ سلام دراصل اللہ تعالیٰ کے حضور میں کی جانے والی بہت اعلیٰ و اشرف درجہ کی ایک دعا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک سے اپنی ایمانی وابستگی اور وفا کشی کے لئےآپ کے حق میں کی جاتی ہےاور اسکا حکم ہم بندوں کو خود اللہ تعالیٰ  کی طرف سے قرآن پاک میں دیا گیا ہے۔ ارشاد فرمایا گیا ہے۔
اِنَّ اللہَ وَمَلٰیِکُتہ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبیِّ یَا اَیُّھَا الَّذِینَ اٰمَنُو اصَلُّو اعَلَیہِ وَسَلِّمو تَسلِیما سورہ احزاب
  
یوں تو قرآن پاک کی آیات میں نماز، روزہ، اور حج وغیرہ کے احکامات انبیا کرام کی توصیف و تعریفیں حتیٰ کہ حضرت آدم علیہ السلام
کو پیدا فرما کر انکو تمام فرشتوں سے سجدہ کرانا وغیرہ بہت کچھ مذکور ہے لیکن مذکورہ بالا آیت میں جس شاندار تمہید اور جس اہتمام کے ساتھ اہل ایمان کو صلاۃ و سلام کا حکم دیا گیا ہےاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسکی کتنی اہمیت اور عظمت ہے۔
درود شریف کی امتیازی اہمیت
اس مادّی دنیا میں جس طرح مختلف غذاؤں، پھلوں اور پھو لوں میں الگ الگ رنگتیں، خوشبوئیں اور لذتیں حق تعالٰی شانہ نے رکھی ہیں اسی طرح مختلف عبادات، اذکار اور دعوات کے الگ الگ خواص، برکات اور انوار ہیں۔ خلوص نیت سے درود شریف کی کثرت کرنے کا عمل اتباع سنت کی توفیق اور حضورﷺ سے روحا نی قرب اور آپ ﷺ کی خصوصی شفقت و عنایت حاصل ہونے کا       خاص الخاص وسیلہ ہے بعض احادیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امتی کا درود شریف اس کے نام اور ولدیت کے ساتھ رسول اللہﷺ تک پہنچا یا جاتا ہے اور اس کے لئے فرشتوں کا ایک عملہ موجود ہے ۔


0 comments:

Post a Comment