• LinkedIn
  • Join Us on Google Plus!
  • Subcribe to Our RSS Feed

Sunday, 14 April 2013

Dua Ki Fazilat By Maulana Muhammad Liaqat Lahori

01:40 // by Unknown // , // 1 comment

قرآن کریم اور احادیث میں جو دعا کی جو اہمیت وارد ہوئی ہےاس سے تقریبا ہر مسلمان واقف ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس اتنی کریم ہے کہ جتنا اس سے مانگا جائے وہ اتنا خوش ہو تا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
وَاِذَا سَئَلَکَ عِبَادِی فَاِنّی قَرِیب  اُجِیبُ دَعوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَان
دوسری جگہ ارشاد ہے
وَقَالَ رَبُّکُمُ الدعُونِی اَستَجِب لَکُم
    اسی طرح احادیث میں دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا گیا ہے
لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ ان اعمال کو زیادہ سے زیادہ کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے
اور ہر حال میں مقصود رضا الٰہی ہو۔
دعا اور دیگر اعمال صالحہ کے لئے چند باتوں کا خیال اشد ضروری ہے۔
کھانا پینا اور پہننا سب مال حلال سے ہوں۔ ذات اقدس سے مایوس نہ ہوں۔ یقین کامل سے نیک عمل کریں انشا ء اللہ کامیابی آپکا مقدر ہوگی اور یہ بات ہمیشہ ذہن میں رہے کہ آپ ﷺ سے جودعا جس مقصد کے لیے منقول ہے اس پر پختہ یقین ہوکہ یہ دعا بر حق ہے اس آپ ﷺ کی زبان پتھر پر لکیر ہے۔ آخر میں عرض یہ ہے کہ آپ اپنا زیادہ وقت درود شریف میں صرف کریں اس لیئےدرود شریف ایک ایسی عبادت ہے جس کے قبول ہو نے میں کسی قسم کی کوئی قید نہیں ہے ہر حال میں قبول ہے۔ ادھر زبان سے ادئیگی ہوئی ادھر قبولیت کا دروازہ کھل گیا۔ اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ قیامت میں حضور اکرم ﷺکی شفاعت نصیب ہوگی اور یہ ایک امتی کے لیے بڑی ہی سعادت کی بات ہے۔ بزرگوں نے درود شریف پڑھنے کے بے شمار فوائد ذکر کیے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔
درود شریف کی کثرت رکھنا والا دنیا میں ہر طرح کی پرشانی سے نجات پاتا ہے۔
ایک مرتبہ درود پڑنے والا ستر رحمتوں کا مستحق ہوتا ہے 
آپ ﷺ کی خواب میں زیارت نصیب ہوتی ہے 
زندگی میں کسی کا مقروض نہیں رہتا اور بھی بہت فوائد ہیں۔ اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ سب مسلمانوں کو آپ ﷺ کی ہر سنت پرعمل کرنے کی توفیق نصیب ہو آمین
اور دل وجان سے رب کائنات کی بارگاہ میں التجا ہے کہ ذات کریم اس دعاؤں کے مجموعہ عام مقبولیت عطا فرما کر اپنی رحمت کاملہ اور مغففرت کاملہ کا ذریعہ بنائےاور محبوب کبریاﷺ کی خوشنودی و شفاعت کا باعث  بنائے۔ آمین

 

1 comment: