﷽
سحر اور جادو ایک ہی چیز کا نام ہے جس میں کفریہ الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے جو نا جائز اور حرام ہے اسی کو دوسرے الفاظ میں کالا علم کہتے ہیں اور سفلی علم اس میں جنّات سے بھی مدد لی جاتی ہے یہ بھی نا جائز ہے۔
نظر بد دوطرح کی ہوتی ہے ایک وہ جو انسان کسی کو حسد
و بغض کی بناء پر اپنے غلط خیال سے لگائےاور ایک یہ ہے کہ جنات وغیرہ کی طرف لگ جائےدونوں میں انسان کو نقصان ہوتا ہے۔ جس کو نظر لگتی ہے اس میں تین کیفیتیں پائی جاتی ہیں ۔

اس کے جسم کے سارے اعضاء بالکل سست پڑ جاتے ہیں۔
اسکی طبیعت عبادات میں نہیں لگتی بلکہ اچاٹ ہو جاتی ہے۔
اسکا حافظہ کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
یہ علامتیں بچوں اور بڑوں دونوں میں پائ جاتی ہیں اور بچوں کو بعض دفعہ اس کی وجہ سے بخار بھی ہو جاتا ہے یا بچہ اپنی پڑھائ چھوڑ دیتا ہے اور اسکی بڑی علامت یہ ہے کہ اسکے چہرے سے رونق ختم ہو جاتی ہے جب تک اس نظر بد کا توڑ نہیں کرائیں گے جتنا بھی ڈاکٹری علاج کرالیں مکمل شفا حاصل نہیں ہوگی اسکا بہترین علاج یہ ہے کہ آ ب زم زم یا بارش کا پانی یا سات گھروں کا اکھٹا کیا ہواپانی لیں اس پر19 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم اور الحمد للہ اور چاروں قل شریف، درود ابراہیمی سات سات بار پڑھ کر دم کرلیں صبح دوپہر شام پانی کو پیئیں اور منہ پر چھینٹے لگائیں انشاء اللہ تین دن میں فائدہ حاصل ہوجاۓ گا۔
اگر جادو کے اثرات ہیں تو اسمیں اکثر انسان کے سر میں درد رہتاہے اور ذہن بھی مختلف وسوسوں کا شکار ہو جاتا ہے اور نیند بھی ٹھیک طریقے سے نہیں آتی تواسمیں ایسا کریں اوپر بتاۓ گۓ پانیوں میں سے کوئ پانی لیکر اس پر صبح دوپہر شام منزل دم کر کے پیئیں اور منہ پر چھینٹے لگائیں اور اسم اعظم نکلواکر حصار کریں چند ہفتوں میں ہی مکمل علاج ہو جاۓ گا۔
بندہ نے اس پر بہت تحقیق کہ جو لوگ آج مختلف جگہوں پر بیٹھے ہوۓ ہیں روحانی عامل کے بورڈ ان کے دروازوں پر لگے ہو ے ہیں کئ ایک سے بندہ کی ملاقات بھی ہوئ لیکن جب بندہ نے انسے اس متعلق بات کی تو وہ خود بھی حیران ہو گئے ہم سے یہ مولوی کس طرح کے سوال کررہا ہے میں نے کہا علم روحانی کے کیا معنی ہیں اسکا بھی صیحیح جواب نہیں دے سکے بندہ اکثر اپنی مجلسوں میں طلباء سے کہا کرتا ہے کہ علمیات روحانی وہ چیزیں ہیں جو قرآنی آیات، احادیث کی دعاؤں اور بزرگوں کے معمولات سے ثابت ہوں یا الفاظ ایسے ہوں جو عربی میں ہوں اور انکے معنی بالکل ٹھیک ہوں اس کے علاوہ لوگوں نے جو مختلف قسم کی چیزیں گھڑلی ہیں انکا علم روحانی سے کوئ واسطہ نہیں جیسے آج کل کوئ بکرا منگواتا ہے کوئ مرغ کوئ دالیں کوئ گوشت اوران پر عمل کرتے ہیں یہ سب خرافات ہیں آپ جب بھی کسی عامل سے ملیں سب سے پہلیں یہ دیکھیں کہ وہ عامل شریعت اور نماز کا پابند ہے بھی یا نہیں اگر واقعی دین پر چلنے والا ہے تو اس سے اپنا علاج کرائیں ورنہ نہیں۔۔۔۔۔۔ بلکہ ایسے عامل سے دور ہو جائیں۔
اگر عملیات میں صیحیح شرطیں ہوں کوئ غیرشرعی چیز نہ ہو تو یہ عملیات بلا تکلف جائز ہیں جناب رسول اکرمﷺ اپنے قول و عمل سے اسکی اجازت دی ہے اور صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اور سلف صالحین نے اسے استعما ل فرمایا ہے۔

Written By Hafiz Muhammad Liaqat Lahori
Expert Medicine and Spirituality (ماہر علم طب و روحانیت)

Jazak allah
ReplyDeleteAllah app ko is is maloomat ka ajar day ameen