• LinkedIn
  • Join Us on Google Plus!
  • Subcribe to Our RSS Feed

Friday, 31 May 2013

NAMAZ ZUHUR KA WAQT AUR RASOOL ALLAH ﷺ KA TRIQA BY MAULANA HAFIZ M.LIAQAT LAHORI

10:01 // by Unknown // // No comments

نماز ظہر کا وقت سورج ڈھلنے کے بعد شروع ہو جا تا ہے، اس کی پہچان یہ ہے کہ سورج نکل کر  جتنا اونچا ہو جائے گا ، ہر چیز کا سایہ گھٹتا جائے گا
جب سایہ گھٹنا موقوف ہو جائے تو وہ وقت ٹھیک دوپہر کا ہے ۔ ا س کے بعد جب سایہ بڑھنے لگے تو اب دن ڈھلنا شروع ہو گیا ، اس وقت ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے ۔ بعض ائمہ کے نزدیک جب تک ہر چیز  کا سایہ اس سے دگنا نہ ہوجائے ظہر کی نماز کا وقت رہتاہے ، احتیاط یہ ہے کہ ظہر کی نماز ایک مثل کے اندر اندر پڑھ لی جائے ، البتہ اگر کوئ مجبوری یاعذر پیش آجائے تو دو مثل تک بھی پڑھ سکتا ہے۔
اس نماز کے متعلق حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں ظہر کی نماز  سے پہلے چار رکعتیں یعنی سنتیں پڑھتے تھے ، پھر مسجد تشریف لے  جاتے اور لوگوں کے ساتھ فرض پڑھتے تھے( یعنی پڑھا تے تھے )پھر گھر میں تشریف لا کر 2 رکعتیں سنت  پڑھتے تھے ، جو شخص ظہر کی ان سنتوں کی پابندی کرے اس کے متعلق آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ حرام فرما دیں گے اور اس کیلئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں (مسلم شریف)
جناب رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز کی پہلی 2 رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور اس کے علاوہ کوئ سورۃ ملا یا کرتے تھے اور آخری 2 رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے اور کبھی کبھی آپ ﷺ ایک آدھ آیت ااتنی بلند آواز سے پڑھتے تھے کہ مقتدی سن لیتا تھا (بخاری مسلم ) آپ ﷺ کا بلند آواز سے تلاوت کرنا امت کو تعلیم کی غرض سے ہوتا تھا کہ یہ معلوم ہو جائے  کہ جن نمازوں میں قرآت بلند آواز میں نہیں کی ان میں کیا پڑھا جاتا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment