۞درود
پاک کی برکت سے دین و دنیا کی حاجتیں کا پورا ہونا۞
حضرت
جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
جو شخص مجھ پر دن میں سو مرتبہ درود پڑھے گااللہ پاک اسکی سو حاجتیں پوری کریگا۔
ستر آخرت سے متعلق اور تیس دنیا سے سے متعلق۔
۞درود پاک کی برکت سے پھول میٹھے ہو
گئے۞
ایک
دن حضور نبی کریمﷺ اسلامی لشکر کے ساتھ جہاد کیلئے تشریف لے جا
رہے تھے۔ راستہ میں ایک جگہ پڑاؤ کیا اور حکم دیا کہ یہیں پر جو کچھ کھانا ہے
کھالو۔ جب کھانا کھانے لگے تو صجابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا:......
کہ یا رسول اللہﷺ روٹی کے ساتھ سالن نہیں ہے، پھر
صحابہ اکرام رضوان اللہ
تعالیٰ عنہم نے دیکھا
کہ ایک شہد کی مکھی ہے اور بڑے زور زور سے بھنبھاتی ہے۔ عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ
مکھی کیوں شورمچاتی ہے؟ فرما یا کہ یہ مکھیاں بے قرار ہیں ، اس وجہ سے کہ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم کے پاس سالن نہیں ہے۔ حالانکہ ہم نے
قریب ہی غار میں ایک چھتہ لگا ہوا ہے۔ وہ کون لائے حالانکہ ہم تو اسے لا نہیں
سکتیں۔ پھر فرمایا اے علی اس مکھی کے پیچھے جاؤ اور شہد لے آؤ۔ چنانچہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم ایک پیالہ پکڑ کے اس کے پیچھے ہوۓ۔ وہ مکھی آگے آگے اس غار میں پہنچ
گٰٰئ اورآپ نے وہاں جا کے شہد صاف و مصفیٰ نچوڑ لیا اور دربار رسالت میں حاضر ہو گۓ۔ حضورﷺ نے وہ شہد تقسیم کر دیا جب
صحابہ اکرام کھانا کھانے لگے تو وہ مکھی پھر آگئ اور بھنبھنا شروع کردیا ، صجابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ مکھی
پھر شور مچا رہی ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا میں نے اس سے ایک سوال کیا ہے اور یہ اسکا
جواب دے رہی ہے، میں نے اس پوچھا تھا کہ تمہاری خوراک کیا ہے مکھی کہتی ہے کہ
پہاڑوں اور بیابانوں میں جو پھول ہوتے ہیں وہ ہماری خوراک ہوتے ہیں۔
میں
نے پوچھ پھول تو کڑوے بھی ہوتے ہیں، پھیکے بھی ہوتے ہیں، بد مزہ بھی ہوتے ہیں تو
تیرے منہ میں جاکر صاف اور شیریں شہد کیسے بن جاتا ہے؟
تو
مکھی نے جواب دیا یا رسول اللہ ﷺ ایک امیر اور سردار ہے اور ہم اسکے تابع ہیں جب
ہم پھولوں کا رس چوستے ہیں تو ہمارا امیر آپ کی ذات اقدس پر درود پڑھنا شروع
کردیتا ہے اور ہم بھی اسکے ساتھ مل کر درود پاک پڑھتی ہیں تو وہ بد مزہ اور کڑوے
پھولوں کا رس درود پاک کی برکت سے میٹھا ہوجاتا ہے۔
اسکی
برکت اور رحمت کی وجہ سے شہد شفا بن جاتا ہے۔ ((مقاصد الساللین ص 53
0 comments:
Post a Comment